پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے ایک گاؤں پٹھانہ تیر میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع پونچ کے مینڈھر جنگل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کا سیکورٹی فورسز نے جواب دیا۔
VIDEO | Visuals from Pathanateer area in Jammu and Kashmir's Poonch district, where an encounter broke out between security forces and terrorists earlier today.
— Press Trust of India (@PTI_News) September 15, 2024
(Note: Visuals deferred by unspecified time.)
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/9BmXDk8Upk
اطلاعات کے مطابق گاؤں میں پھنسے ہوئے تین عسکریت پسندوں میں گروپ کا ایک اعلیٰ کمانڈر بھی پھنسا ہوا ہے۔ ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے، پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ پٹھانہ تیر گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے کے بعد اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ کے بعد بارہمولہ میں بھی انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک - Encounter at Baramulla
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ہفتہ کو بارہمولہ میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ پونچھ کے مینڈھر جنگل میں 2 سے 3 عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا امکان ہے۔ اضافی فوجی جوانوں کو تصادم کے مقام پر بھیجا جارہا ہے۔