ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھٹوعہ میں انکاؤنٹر - Encounter in Kathua

author img

By ANI

Published : Sep 15, 2024, 8:56 PM IST

جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح ہی پونچھ کے ایک علاقے میں تصادم شروع ہوا تھا۔ اس تصادم میں عسکریت پسندوں کا ایک کمانڈر گھیرے میں لیا گیا تھا۔

Encounter in Kathua
Encounter in Kathua (ANI)

کھٹوعہ: ہندوستانی فوج کے مطابق جموں و کشمیر کے کھٹوعہ ضلع میں اتوار کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ فوج نے اطلاع دی کہ تلاشی آپریشن کھٹوعہ ضلع کے بنج کے عام علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے شروع کی گئی۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بعد، پولیس اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوج نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے"۔

واضح رہے کہ آج ہی پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں پٹھاناتیر کے قریب کالابان علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک اور تصادم شروع ہوا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ "پٹھاناٹیر کے قریب کلابان علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا''۔

جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی رومیو فورس، پونچھ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف نے فوری طور پر ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ پونچھ پولیس کے اہلکار نے کہا کہ جمعہ کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم میں فوج کے دو جوان مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ کے بعد بارہمولہ میں بھی انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک - Encounter at Baramulla

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.