ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں 2 فوجی ہلاک، 6 زخمی - KOKERNAG ENCOUNTER - KOKERNAG ENCOUNTER

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ کے اہلن گڈول علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں دو جوان اور دو شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

KOKERNAG ENCOUNTER
کوکرناگ میں تلاشی کاروائی کے دوران تصادم (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 3:53 PM IST

Updated : Aug 11, 2024, 6:36 AM IST

اننت ناگ: ذرائع کے مطابق، سیکورٹی فورسز کو ایک مخصوص اور مصدقہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے اہلن گڈول میں قائم جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے شبہ میں گھیراؤ اور تلاشی کارروائی شروع کی۔

کوکرناگ میں تلاشی کاروائی کے دوران تصادم (Video: Etv Bharat)

جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی جانب بڑھی، وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورس پر اچانک فائرنگ کر دی۔ ابتدائی مرحلے میں گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہے۔ گولیوں کے تبادلے کے سلسلے میں دو جوان زخمی ہو گئے ان کے ساتھ ساتھ دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

کوکرناگ میں تلاشی کاروائی کے دوران تصادم (ETV Bharat)

بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلے کے نتیجے میں علاقے میں مسلح تصادم شروع ہو گیا۔ فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ چھپے ہوئے عسکریت پسند فرار نہ ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔ علاقہ میں مزید فورسز کو بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ میں گزشتہ برس عسکریت پسندوں کے خلاف سات روزہ طویل آپریشن چلا تھا، جس میں فوج کے کمانڈنگ افسر، میجر اور ڈی ایس پی ہمایوں سمیت سات سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ جس میں دو مقامی عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اکھنور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، فوج کی مشتبہ دراندازوں پر فائرنگ

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک جوان جاں بحق

Last Updated : Aug 11, 2024, 6:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.