شوپیان: ضلع شوپیان میں عوام کو ووٹنگ کے عمل اور اس کی اہمیت سے روشناس کروانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت قصبہ شوپیان کے مختلف بازاروں میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کا مقصد عوام میں ووٹ ڈالنے کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
پونچھ میں سویپ ٹیم نے مدرسہ کے طلباء کو انتخابی عمل سے آگاہ کیا - Importance Of Voting
ریلی کے شرکاء نے مختلف بازاروں میں جا کر لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ عوام کو آگاہ کیا گیا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ یہ ان کی قومی ذمہ داری بھی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس آگاہی پروگرام کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس مہم کے ذریعے آئندہ انتخابات میں عوام کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔