ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں پہنچی - lok sabha election

سرینگر میں مختلف وفود اور افسران کے ساتھ ملاقات کے بعد بدھ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم جموں پہنچی۔

الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں پہنچی
الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں پہنچی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 1:33 PM IST

الیکشن کمیشن کی ٹیم جموں پہنچی

جموں (جموں کشمیر) : الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ایک ٹیم جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔ جہاں گزشتہ روز ٹیم نے سرینگر میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سرکاری افسران سے ملاقات کی وہاں اپنے دورے کے دوسرے روز الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم جموں پہنچ گئی ہے۔ ای سی آئی کی ٹیم جموں کے ہوٹل ریڈسن میں ممکنہ طور پر پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر افسران کے ساتھ ملاقات کرے گی۔

ای سی آئی کی ٹیم جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کی جا رہی تیاریوں کے بارے میں چیف الیکشن کمیشن کو جانکاری فراہم کریں گے۔ بعد دوپہر چیف الیکشن کمشنر جموں میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ قبل ازیں گزشتہ روز وفد نے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کی اور لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا راجیو کمار اور پولنگ پینل کے دیگر عہدیداروں نے ایس کے آئی سی سی، سرینگر میں جموں کشمیر پولیس سمیت انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ سرینگر میں منعقدہ میٹنگ میں اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر وجے کمار، آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی، ڈویژنل کمشنر کشمیر سمیت دیگر کئی سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ دریں اثناء، گزشتہ روز جموں کشمیر پینتھرس پارٹی کے لیڈر ہرش دیو سنگھ بھی ٹیم سے ملاقات کے لیے سرینگر پہنچے تاہم انہیں وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر سنگھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے خصوصی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.