ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جعلی دستخط کے ذریعہ بینک منیجر 33 لاکھ روپئے نکال کر فرار؟ بینک نے کی تردید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 4:52 PM IST

Updated : Feb 21, 2024, 7:04 PM IST

Bank Manager in Tral جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں لاکھوں روپے کی صارفین کے اکاؤنٹس سے نکال کر علاقائی دیہاتی بینک کا منیجر فرار ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے اسے دھر دبوچنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ترال۔علاقائ دیہاتی بینک کا منیجر 33 لاکھ سمیت فرار

بینک منیجر 33 لاکھ کی رقم سمیت فرار

پلوامہ (جموں کشمیر) : اپنی نوعیت کے ایک منفرد واقعے میں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک بینک منیجر نے مبینہ طور جعلی دستخط کر کے بینک کے ایک صارف (اکاؤنٹ ہولڈرز) کی رقم نکال کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ علاقائی دیہاتی بینک، ترال کی لرگام شاخ میں پیش آیا جسے کئی برس قبل بس اسٹینڈ ترال منتقل کیا گیا تھا۔

علاقائی دیہاتی بینک میں اس بڑے دھوکہ دیہی کی خبر سامنے آئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بینک کا برانچ منیجر، جس کی شناخت معراج عالم ولد محمد نذیر ساکنہ بہار کے طور پر کی گئی ہے، نے جعلی دستخط کرکے اکاؤنٹ ہولڈروں سے 33 لاکھ کی رقم نکال کر بینک صارفین کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بینک حکام کے ساتھ ساتھ دیگر صارفین بھی رابطے کی کوششوں میں ہے لیکن منیجر رفو چکر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: Bank Manager Arrested: بینک منیجر نے صارفین کے چھ کروڑ روپے ڈیٹنگ ایپ پر اڑا دیے

ادھر، ترال پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 13/2024قانون کی مختلف دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ، اعجاز زرگر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ معاملے کی نسبت پہلے ہی کیس درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے بینک منیجر کو دھر پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

دریں اثناء، علاقائی دیہاتی بینک نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے صارفین سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے: ’’بینک کے سبھی صارفین کی رقم محفوظ ہے، صارفین کے مال کی حفاظت بینک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘‘ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں داخلی خرد برد کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’روٹین معائنہ کے دوران کچھ بے ضابطگیاں پائی گئیں، جس کی نشاندہی کرکے ملوث شخص کو معطل کر دیا گیا ہے، اور اس ضمن میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔‘‘ بینک نے صارفین کے اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کے ذریعے روپے نکالنے کی خبروں کی تردید کی۔

Last Updated : Feb 21, 2024, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.