ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'رب کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر سب سے محبوب چیز کو نچھاور کرنے کا نام قربانی' - Eid Ul Adha 2024 - EID UL ADHA 2024

وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں عید الضحیٰ کی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل سرینگر منعقد ہوئی۔ جہاں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ اس دوران مختلف علماء کرام نے خطاب بھی کیا۔

Eid Ul Adha 2024
Eid Ul Adha 2024 (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 4:41 PM IST

سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں آج پیر کے روز بر صغیر کے ساتھ ساتھ وادی بھر عیدالاضحیٰ نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ جس کے دوران سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں پر ہزاروں عقیدت مندوں نے نماز عید ادا کی ۔اس دوران صبح سے ہی دور و نزدیک سے ہزاروں کی تعداد لوگوں نے درگاہ حضرت بل کا رخ کیا۔ ضلع انتظامیہ نے آنے جانے کے لیے لوگوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کیا تھا جبکہ نماز عید سے قبل مولانا ریاض الحق نور آبادی نے اپنے خطبے میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراھیم علیہ سلام کی قربانی یاد دلاتی ہے یہ دن ہمیں اپنے خالق کائنات کی راہ میں سب کچھ نچھاور کرنے کی تعلیم دیتا ہے جبکہ ہمیں اپنے رب کی رضا کے خاطر اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔

Eid in Srinagar (etv bharat)

شوپیاں

عید الاضحیٰ کا دن مسلمانوں کے لیے بے پناہ خوشی اور برکت کا دن ہوتا ہے۔ اس دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوتا ہے جہاں مسلمان امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا گو ہوتے ہیں۔ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے منائی جاتی ہے، جب انہوں نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی پیش کی۔ اسی سنت کو یاد کرتے ہوئے مسلمان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔پہاڑی ضلع شوپیان میں بھی عید الاضحیٰ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع شوپیان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ میں منعقد ہوا، جہاں ہزاروں لوگوں نے صبح دس بجے نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور قربانی کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔ شوپیان میں پولیس نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے تھے تاکہ عید کے موقع پر لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔

Eid in Shopian (etv bharat)

گاندربل

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں عیدالاضحی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ہے جبکہ آج صبح سے لاکھوں فرزندان توحید نے صاف شفاف کپڑے پہن کر عیدگاہوں اور مسجدوں کا رخ کرنے لگے تاکہ عید الاضحی کی نماز ادا کی جاسکے وہی اس دوران سب سے بڑی جماعت گاندربل کے عید گاہ میں منعقد ہوئی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔ جبکہ اس موقع پر پورا عید گاہ تلاوت اور نمازیوں کی دلی دعاؤں سے گونج اٹھا اسی طرح کنگن، گنڈ ،تولہ مولہ ،اور دیگر ملحقہ علاقاجات میں ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں نے عید گاہوں اور مسجدوں میں عید الاضحی کی نماز ادا کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کی نماز کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے تھے۔

Eid in Ganderbal (etv bharat)

سوپور

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں آج عید الاضحی کی تقریب سعید انتہائی عقیدت و احترام اور دینی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی گئی اور لاکھوں فرزندان تو حید نے عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں پاک و صاف ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔اس دوران ضلع بارہمولہ اور سوپور کے تمام تحصیل اور بلاک سطح پر بھی نماز عید کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جن میں لاکھوں فرزندان توحید شریک ہوئے۔ اس سلسلے میں عید گاہوں، مساجدوں و خانقاہوں کو پوری طرح صاف و شفاف رکھنے کے علاوہ خوب سجایا بھی گیا تھا۔اس دوران ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے پانی کی سہولیات بہم رکھیں تھیں، ساتھ ہی پولیس کی جانب سے بھی ٹریفک کی روانی کے لئے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔اس سلسلے میں سوپور کے عید گاہ میں بھی نماز عید ادا کی گئی اور بڑا اجتماع، عیدگاہ قدیم میں منقعد ہوا جہاں نمازِ عید روایتی جوش و جذبہ اور دینی و ملی یکجہتی کے ساتھ ادا کی گئی۔

Eid in Sopore (Etv bharat)

ترال

وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی عید نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ ترال میں منعقد ہوا جہاں میر واعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے نماز عید کی امامت کی اور نماز سے قبل فلسفہ عید قربان بیان کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں سامعین پر زور دیا کہ وہ موجودہ پرفتن دور میں اسلام کے فرمودات پر عمل کر کے خیر الدارین حاصل کریں کیونکہ فلسفہ قربانی یہی ہے کہ انسان صبر ووتحمل کی مثال پیش کرے اور اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری میں حکم عدولی نہ کریں۔ اس موقع پر عالمی امن کےلیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا اسی طرح کے اجتماعات خانقاہ فیض پناہ ترال، دارلعلوم نور الاسلام ترال، دارلھدی، بجہ ونی، نورپور،، ڈاڈسرہ، ستارہ، آری پل، مندورہ، رٹھسونہ اور دیگر علاقوں میں بھی منعقد ہوئے جہاں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے نماز دوگانہ ادا کیا اور اس کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرکے قربانی کا فریضہ انجام دیا۔

Eid in Tral (etv bharat)

رامبن

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں عیدالالضحیٰ کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ضلع صدر مقام رامبن میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جامعہ مسجد رامبن میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عید الالضحٰی کے سلسلے میں ضلع رامبن کے بانہال،رامسو، گول اور بٹوٹ کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالالضحٰی کے ان روح پرور اجتماعات میں پورے ضلع میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ضلع انتظامیہ رامبن کی جانب سے عید کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔اور مذہبی عبادت گاہوں کے باہر اضافی سیکورٹی فورسز کی نفری کو تعینات کیا گیا۔

Eid in Ramban (Etv bharat)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.