پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے محتلف سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کے اندر یوم اساتذہ کے ساتھ ساتھ انتخابی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈ اسکول پانپور میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبد القیوم ندوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اساتذہ کرام کو یوم اساتذہ کے موقعے پر مبارکباد دی۔
اسی کے ساتھ انہوں نے بڑی عمر کے بچوں کو اسمبلی انتخابات میں دلچسپی لینے کی اپیل کی تاکہ ایک صحیح امیدوار ان کی نمائندگی کرنے کے لئے سامنے آئے۔ اس سلسلے میں بچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک استاد ہی ایک بچہ کی صحیح تربیت کرتا ہے اور آسمان کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں یونیورسٹی شعبۂ اردو کی جانب سے یوم اساتذہ منایا گیا
یوم اساتذہ: ٹیچرس ڈے کی اہمیت، تاریخ کے عظیم ترین اساتذہ اور ان کے اقوال
اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبد قیوم ندوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم اساتذہ کے ساتھ سویپ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد 18 سال کے عمر کے درمیان بچوں میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کو جمہوری عمل کا حصہ بنانا ہے تاکہ وہ ایک صحیح امیدوار کا انتخاب کریں۔