ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے خصوصی میٹنگ - ECI visit Kashmir

ECI meeting With Police and Civil Administration in kashmir پیر کے روز چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا راجیو کمار اور پولنگ پینل کے دوسرے عہدیداروں نے سرینگر میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی۔

Etv Bharateci-held-meeting-with-top-officers-of-police-and-civil-administration-in-kashmir
چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران سے خصوصی میٹنگ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 12, 2024, 7:34 PM IST

Updated : Mar 12, 2024, 10:35 PM IST

سرینگر: الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سرینگر میں پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینیئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی، جس دوران جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں چیف الیکشن کمیشن کو جانکاری فراہم کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا راجیو کمار اور پولنگ پینل کے دوسرے عہدیداروں نے سرینگر میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔معلوم ہوا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار ، آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی ، صوبائی کمشنر کشمیر کے علاوہ دیگر سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کے عہدیداروں کو پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:

پولیس کے سینئر آفیسران نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ارکان کو بتایا کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں،جبکہ اضافی دستوں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کو ای وی ایم مشینوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ان کے مطابق میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی سینئر آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔

بتادیں کہ لوک سبھا انتخابات کو پر امن اور شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
(یو این آئی)

Last Updated : Mar 12, 2024, 10:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.