ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ای سی آئی کا کریک ڈاؤن، جموں کشمیر میں 4کروڑ روپے کی نقدی، منشیات ضبط - Jammu Kashmir ECI Crack Down - JAMMU KASHMIR ECI CRACK DOWN

ECI Cracks Down on Money Powerای سی آئی نے لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے نقدی، منشیات سمیت تقسیم کی جانے والی مفت اشیاء ضبط کی ہیں۔

1
1
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 2:34 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): لوک سبھا 2024 سے قبل ’’منی پاور‘‘ Money Powerکے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے صرف جموں و کشمیر میں ہی چار کروڑ روپے سے زیادہ ضبطی عمل میں لائی ہے۔ یہ کارروائی ای سی آئی کے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ ای سی آئی نے اس طرح کی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ای سی آئی نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے ووٹروں کو متاثر اور راغب کرنے کے لیے مالی وسائل کے غلط استعمال کے خلاف جاری مہم کے تحت جموں و کشمیر میں 4 کروڑ روپے کی نقدی، شراب، منشیات، قیمتی دھاتیں ضبط کیے ہیں۔ ای سی آئی نے 18ویں لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں 4650 کروڑ روپے سے زیادہ کی ریکارڈ ضبطی کی اطلاع دی ہے۔

انتخابی عمل میں پیسے کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے ای سی آئی کی ثابت قدمی اور بلند عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا: ’’یہ 2019 میں پورے لوک سبھا انتخابات کے دوران ریکارڈ کیے گئے کل ضبطیوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔‘‘ تشویش کا مقام ہے کہ ضبط کی گئی اشیاء میں سے 45 فیصد منشیات پر مشتمل ہے، جو اس بدعت سے نمٹنے پر کمیشن کی خصوصی توجہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان ضبطیوں اور کارروائیوں میں کامیابی کا سہرا جامع کمیشن کی منصوبہ بندی، ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون، شہریوں کی فعال شرکت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو قرار دیا گیا ہے۔

ای سی آئی نے سیاسی فائنانسنگ میں کالے دھن Black Moneyکے استعمال کے خلاف سخت خبردار کیا ہے۔ کیونکہ انتخابات کے دوران کالے دھن کا استعمال انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی اور ہار پر شدید اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ انتخابات کے لیے اپنی تیاریوں میں، ای سی آئی نے ٹرانسپورٹریشن کے مختلف طریقوں پر کثیر الجہتی نگرانی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ سڑکوں کی چوکیوں سے لے کر ساحلی راستوں اور ہوائی سفر تک، سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے بعد منعقد ہوںگے:چیف الیکشن کمشنر

بیان میں جنوری اور فروری 2024 میں ریکارڈ کی گئی ضبطیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہے، جن میں کل رقم 7502 کروڑ روپے تھی۔ یہ حالیہ ضبطیوں کے ساتھ مل کر، ضبط کیے گئے کل اثاثوں کی مالیت 12000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے جبکہ انتخابی مدت میں ابھی چھ ہفتے باقی ہیں۔ جموں و کشمیر میں 124.67 لاکھ روپے کی نقدی، 63 لاکھ روپے کی شراب، 235.29 لاکھ روپے کی منشیات، 25.80 ہزار روپے کی قیمتی دھاتیں، اور 5 لاکھ 59 ہزار روپے کی مفت چیزیں/دیگر اشیاء۔ 428.817 لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.