ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہندوارہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق، پولیس - جائیداد اٹیچ

Property Attached ہنداورہ پولیس نے 4 دکانوں پر مشتمل ایک منی شاپنگ کمپلیکس کو این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت منسلک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکوہ جائیداد منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔

drug-peddlers-mini-shopping-complex-attached-in-handwara-police
ہندوارہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 5:25 PM IST

کپواڑہ: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ قصبے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے منی شاپنگ کمپلیکس کو قرق کر دیا۔

پولیس نے مذکورہ جائیداد پر ایک نوٹس چسپاں کی ہے، جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اس جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے لہذا کوئی اس کو نہ خریدے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے جائیداد منسلکی کی اس کارروائی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوارہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد جو 4 دکانوں پر مشتمل ایک منی شاپنگ کمپلیکس ہے، کو این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت منسلک کر دیا ہے۔
انہوں نے منشیات فروش کی شناخت فاروق احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکن لچھی پورہ ہندوارہ کے بطور کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں درج کئی کیسوں میں ملوث ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ ہند وارہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران مذکورہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام میں دو منشیات فروش کی جائیدادیں منسلک: پولیس

انہوں نے کہا کہ 'یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی'۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بد نام زمانہ منشیات فروش فی الحال پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جموں میں زیر حراست ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.