ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوجوان منشیات کے جال میں پھنسنے سے ہوشیار رہیں: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس - منشیات کاروبار

Drug Mess in Kashmir ڈی آئی جی وسطی کشمیر راجیو اوم پرکاش پانڈے نے منشیات کے حوالے سے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ منشیات کا آزمائشی کش لینے سے پرہیز کریں، کسی کے دباؤ میں نہ آئیں نہ ہی اس سلسلے میں کسی کے جال میں پھنسیں'۔

جموں و کشمیر پولیس
جموں و کشمیر پولیس
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 24, 2024, 3:17 PM IST

سرینگر: وسطی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف (ڈی آئی جی) پولیس راجیو اوم پرکاش پانڈے نے نوجوانوں سے منشیات سے باز رہنے کے لئے کسی کے دباؤ یا کسی کے جال میں پھنسنے سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ'نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ منشیات کا آزمائشی کش لینے سے بھی پر ہیز کریں'۔موصوف ڈی آئی جی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ منشیات کا آزمائشی کش لینے سے بھی پرہیز کریں، کسی کے دباؤ میں نہ آئیں نہ ہی اس سلسلے میں کسی کے جال میں پھنسیں'۔

ان کا میڈیا سے کہنا تھا: 'مہربانی کرکے ہمارا یہ پیغام لوگوں تک پہنچائیں کہ وہ منشیات کے جال میں نہ پھنسیں ، ہوشیار رہیں، منیشات کا آزمائشی کش لینے سے بھی گریز کریں، کیونکہ یہی ایک جال ہوتا ہے جس کی بنیاد پر لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے'۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر آمادہ کرنے والا شخص ہی سب سے بڑا مجرم ہے: آر آر سوین

ڈی آئی جی نے کہا کہ اگر کسی نوجوان نے ایسا کیا تو وہ جال میں پھنس گیا جس سے بعد میں اس کی زندگی اجیرن بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہت ہی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.