ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی میں خشک سالی جیسی صورت حال، لوگوں کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ - DROUGHT LIKE SITUATION IN JK

جموں کشمیر میں موسم سرما کے آغاز کے موقع پر ڈاکٹرز کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

وادی میں خشک سالی جیسی صورت حال، لوگوں کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
وادی میں خشک سالی جیسی صورت حال، لوگوں کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2024, 4:14 PM IST

پلوامہ: وادی بھر میں اس وقت خشک سالی جیسے صورت حال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ بزرگ شہریوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں محتلف بیماریوں کا احتمال رہتا ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر سید مشتاق نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مؤسم سرما ہے اور رات کے درجے حرارت بھی نمایاں کمی ہوگی جس کی وجہ سے بزرگ شہریوں اور بچوں میں محتلف بیماریوں کا احتمال رہتا ہے، جس کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر کرنا ضروری ہے۔

وادی میں خشک سالی جیسی صورت حال، لوگوں کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ (ETV Bharat)

انہوں نے کہا کہ خشک موسم کی وجہ سے جہاں بزرگ شہریوں یا بچے کھانس، نزلہ و دیگر وائرل امراض سے متاثر نظر آتے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ایسے موسم میں صحت کا خوب خیال رکھنا چاہئے، خاص کر بزرگ شہریوں اور بچوں کے لئے گرمی کا انتظام کرنا ضروری ہے۔ جبکہ اس موسم میں آکسیجن کی بھی کمی ہوتی ہے۔ ضرورت کے مطابق عمر دراز لوگوں کےلئے آکسیجن کا انتظام کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں موسم سرما کی آمد پر لوگ کوئلہ بنانے میں مصروف، ہر طرف دھواں ہی دھواں

ڈاکٹر سید مشتاق نے کہا کہ اگر کوئی شخص اس طرح کی بیماری میں مبتلا ہو تو اسے فوری طور پر نزدیک ہسپتال سے رجوع ہونا چاہئے اور ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق علاج کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ بھی لوگ دیگر بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں، لوگوں کو وائرل امراض سے بچاؤ کےلئے احتیاطی اقدامات کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.