ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ڈرونز سے نگرانی :سی آر پی ایف - جموں و کشمیر

Security Arrangements R day یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔

Drone surveillance on Srinagar-Jammu National Highway ahead of Republic Day
یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ڈرونز سے نگرانی :سی آر پی ایف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 10:55 PM IST

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ڈرونز سے نگرانی :سی آر پی ایف

جموں: یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ڈرونز کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہے۔پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کو جگہ جگہ پر تعینات کیا گیا جو گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔سی آرپی ایف حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ناکوں کا جال بچھایا گیا جہاں پر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کے بعد ہی انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میٹل ڈٹکٹرس اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے شاہراہ کی نگرانی کی جارہی ہیں۔ان کے مطابق پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ،ہائے ویز کی سکیورٹی کے لئے ڈرونز کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جہاں لیفٹٹنٹ گورنر منوج سنہا قومی جھنڈا لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی بھی لیں گے۔ جبکہ ایسی ہی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ایسے میں اسٹیڈیم کے آس پاس فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ اسٹیڈیم میں ڈرون سے بھی نظر گزر رکھی جا رہی ہے۔

( یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.