ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’خواب بکھر گیا‘، مقتول کشمیری ڈاکٹر کے فرزند کا دل دہلا دینے والا بیان

اتوار کی شام عسکری حملہ میں چھ غیر مقامی مزدوروں کے علاوہ بڈگام ضلع کے ڈاکٹر شاہ نواز بھی ہلاک ہوگئے۔

محسن شاہ نواز
محسن شاہ نواز (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

Updated : 4 hours ago

بڈگام: گاندربل ضلع میں اتوار کی شام ہوئے حملے میں ہلاک ہوئے ڈاکٹر شاہ نواز ڈار کے فرزند، محسن شاہ نواز نے پیر کے روز اپنے والد کی نماز جنازہ کے موقع پر غم و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا خواب تھا کہ وہ سیول سروسز (IAS) کا امتحان پاس کرکے افسر بنیں، تاہم اس سانحے نے ان کا یہ خواب چکنا چور کر دیا۔

گاندربل حادثے میں ہلاک ہوئے ڈاکٹر شاہنواز ڈار سپرد لحد (ای ٹی وی بھارت)

محسن نے اشکبار آنکھوں سے کہا: ’’میرے والد ڈاکٹر شہناواز ڈار نہایت عزت دار اور ایماندار انسان تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں، لیکن میرا خواب تھا کہ میں آئی اے ایس افسر بنوں۔ میرے دادا ایک پولیس انسپکٹر تھے، وہ پر بھی امید تھے کہ میں اپنا یہ خواب پورا کروں گا اور میرے والد بھی میرے ساتھ تھے۔ لیکن ان کی موت نے میرا سب کچھ چھین لیا ہے۔‘‘ محسن کا کہنا ہے کہ والد کی موت کے بعد اب اہل خانہ کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر آن پڑی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’انتظامیہ سے میری درخواست ہے کہ وہ میرا خواب پورا کرنے میں میری مدد کریں۔‘‘ ڈاکٹر شاہ نواز کو پیر کے روز وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں، ان کے آبائی علاقہ میں، سپرد لحد کیا گیا۔ ان کے نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گاندربل ضلع میں نا معلوم بندوق برداروں نے زیڈ موڑ ٹنل پر کام کر رہے مزدوروں/کاریگروں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ کام ختم کرکے گنڈ، گاندربل لوٹ رہے تھے۔ اس حملے میں بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز کے علاوہ چھ دیگر غیر مقامی مزدور بھی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کی سیاسی، سماجی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے جبکہ حکام نے حملہ آوروں کو جلد ڈھونڈ نکالنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل گگن گیر نگر حملہ: ششی بھوشن ابرول کا خاندان شدید غمزدہ

Last Updated : 4 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.