ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹر نصیر اقبال کشمیر یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار مقرر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 9:49 PM IST

Kashmir University New Registrar جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو ڈاکٹر نصیر اقبال کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا رجسٹرار مقرر کیا۔ اس حوالے سے ایل جی آفس کی جانب سے ایک آدر جاری کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نصیر اقبال کشمیر یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار مقرر
ڈاکٹر نصیر اقبال کشمیر یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار مقرر

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جو کہ کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے ڈاکٹر نصیر اقبال کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا رجسٹرار مقرر کیا ہے۔

ایسے میں کشمیر یونیورسٹی میں بالا آخر نیا رجسٹرار ملا،کیونکہ یونیورسٹی کافی عرصے سے بغیر رجسٹرار کے کام کر رہی تھی اور اس تقرر کو عمل میں لانے کی خاطر کافی وقت سے مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

پیر کو اس حوالے سے ایل جی آفس سے جاری کردہ حکم نامے میں کشمیر یونیورسٹی میں رجسٹرار کی تعیناتی کے علاوہ ڈاکٹر فیاض احمد لون کو علامہ اقبال لائبریری کا لائبریرین، ڈاکٹر شیخ غلام محمد کو ڈائریکٹر نارتھ کیمپس اور ڈاکٹر مندیپ سنگھ کو ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے مطابق مذکورہ عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے مقرر کی گئی سلیکشن کمیٹی نے چند ماہ قبل اپنی سفارشات ایل جی آفس کو روانہ کی تھی، جس کو ملحوظ رکھ کر کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار کے علاوہ دیگر عہدوں کی تعیناتی کو بھی عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں:کشمیر یونیورسٹی کو ابھی تک نیا رجسٹرار نہیں ملا

یاد رہے کہ رجسٹرار کی خالی اسامی کو پُر کرنے کے لیے تقریباً دو سال کے عرصے کے بعد یونیورسٹی حکام نے بالآخر نومبر 2023 میں نئے رجسٹرار کی تقرری کے لیے انٹرویو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔امیدواروں کا انٹرویو نومبر 2023 میں ہوا تھا اور سفارشات کو بھی جموں و کشمیر انتظامیہ کو بھیج دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.