ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی رہنما ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا پارٹی دفتر پلوامہ کا دورہ - Darakhshan Andrabi visits Pulwama

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور یہاں بی جے پی کے دفتر میں کارکنان کے ساتھ آنے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی پر غورو خوض کررہی ہے اور اس سلسلے میں امید کی جارہی ہے کہ کل تک وہ اپنے امیدواروں کا اعلان کردے گی۔

درخشاں اندرابی کا پلوامہ دورہ
درخشاں اندرابی کا پلوامہ دورہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 5:09 PM IST

پلوامہ: ڈاکٹر درخشاں اندرابی، بی جے پی کی سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کی وقف بورڈ کے چیئرپرسن نے پلوامہ میں بی جے پی کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

درخشاں اندرابی کا پلوامہ دورہ (ETV Bharat)

ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بی جے پی نے وادی میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔ لیکن پارٹی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی پر غور و خوض کررہی ہے اور اس سلسلے میں امید کی جارہی ہے کہ کل تک وہ اپنے امیدواروں کا اعلان کردے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور بہت مضبوط، مختلف اور عوام دوست ہے اور پارٹی جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں عوام کی ترقی نہیں ہو پائی ہے اور یہاں پر سیاسی پارٹیوں نے صرف عوام کا ووٹ لیا ہے مگر ترقی نہیں کی اس وجہ سے آج بھی ہماری ریاست ترقی کے معاملے میں پیچھے ہے۔

این سی، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے اتحاد پر انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کا بی جے پی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ایک مختلف پروگرام ہے اور آنے والے دنوں میں اسے عام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.