ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹر سید عابد رشید کو ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج دیا گیا - Skims Soura New Director

Abid Rashid assigned additional charge of Director SKIMS جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈائریکٹر سکمز صورہ کے پروفیسر ڈاکٹر پرویز کول کی ریٹائرمنٹ کے بعد صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری سید عابد رشید شاہ کو سکمز صورہ کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا ہے۔

ڈاکٹر سید عابد رشید
ڈاکٹر سید عابد رشید
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 6:34 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری سید عابد رشید شاہ کو ڈائریکٹر سکمز صورہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

اس حوالے سے منگل کے روز باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا یے۔حکم نامے کے مطابق یہ تقرری ڈاکٹر پرویز اے کول کی سبکدوشی کے ہیش نظر عمل میں لائی گئی ہے، جو کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو ڈائریکٹر سکمز صورہ کے بطور سبکدوش ہوئے ہیں۔

dr-abid-rashid-assigned-charge-of-director-skims-soura
ڈاکٹر عابد رشید کو ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج دیا گیا
ایسے میں اب ایڈمنسٹریٹو سکریٹری، محکمہ صحت و طبی تعلیم آئی اے ایس ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کو اگلے احکامات تک ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سکمز صورہ کے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج بھی سونپا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سکمز صورہ کے نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے گزشتہ برس جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سکمز) صورہ کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے 29 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ان درخواستوں کی جانچ محکمہ صحت اور میڈیکل ماہرین کی مقررہ کردہ اسکریننگ کمیٹی کرے گی۔ جس میں مقررہ قابلیت اور مطلوبہ تجربے کی بنیاد پر امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی منتخب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سکمز، صورہ کے نئے ڈائیریکٹر کے عہدے کی خاطر 29 درخواستیں موصول

سکمز صورہ کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری جلد ہی متوقع ہے۔ جانچ کمیٹی کی صدارت محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری کریں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سرینگر، جموں اور ہندوارہ کے میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز کے علاوہ سکمز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.