ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی پی اے پی نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لیے امیدوار کا اعلان کردیا - DPAP announced candidate - DPAP ANNOUNCED CANDIDATE

ڈی پی اے پی نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لیے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کو امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔

ڈی پی اے پی نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لیے امیدوار کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 8:40 PM IST

اننت ناگ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لیے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کو امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی پی اے پی کے صدر غلام نبی آزاد نے اننت ناگ پارلیمانی نشست سے خود انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم آج انہوں نے اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کرکے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کو امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کہا کہ آزاد نے فیصلہ نہیں بدلا ہے بلکہ اننت ناگ راجوری نشست کے لیے امیدوار کھڑا کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال جاری تھا۔ غلام نبی آزاد کو بطور امیدوار میدان میں اتارنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد صاحب آزاد سوچ رکھنے والے سیاست دان ہیں، انہوں نے نئے چہرے کو موقع دینے کے لیے انہیں میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد صاحب ایک قد آور سیاست دان ہیں، وہ انہیں وزیر اعلی کی کرسی پر پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ساگم کے ڈی ڈی سے ممبر ہیں۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر ڈی ڈی سی کے انتخابات لڑے تھے۔ تاہم بعد میں وہ ڈی پی اے پی میں شامل ہوئے اور وہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے ترجمان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.