ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں ارینا میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش، 16 مسافر زخمی

Jammu road accident جموں کے ارینا میں ایک مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ حادثہ میں 16 مسافر زخمی ہوئے ہے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

16-passengers-injured-in-jammu-road-accident
جموں ارینا میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش، 16 مسافر زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 4:24 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے آر ایس پورہ ارینا میں ایک مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 16مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز جموں کے ارینا میں کلشیتر کے مقام پر ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 مسافر شدید طور پر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے دو کو تشویشناک حالت میں جموں میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر سردار ہر بھگت سنگھ نے بتایا کہ آر ایس پورہ میں منگل کی صبح مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سولہ مسافر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ دو زخمیوں کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ادھم پور:جھجر کوٹلی کے نزدیک دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.