ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کیا کانگریس آرٹیکل 370 اور 35A کو واپس لانے کی حمایت کرتی ہے: یوگی آدتیہ ناتھ - JK Assembly Elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 5:14 PM IST

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان دنوں جموں میں ہیں۔ جہاں انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کانگریس سے سوال کیا کہ کیا کانگریس آرٹیکل 370 اور 35A کو واپس لانے کی حمایت کرتی ہے۔

Does Congress support bringing back Article 370 and 35A: CM Yogi Adityanath
یا کانگریس آرٹیکل 370 اور 35A کو واپس لانے کی حمایت کرتی ہے: یوگی آدتیہ ناتھ (Photo credit: etv bharat archive)

جموں: جموں و کشمیر کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے امید ظاہر کی کہ بی جے پی کو عوام کا آشیرواد ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بی جے پی کی حمایت کرنے جا رہے ہیں، جو اس کی خدمت، سلامتی اور اچھی حکمرانی کی علامت ہے۔ جلسے میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ناتھ یوگی نے بی جے پی حکومت کی کامیابیوں اور ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو جموں و کشمیر کی ترقی اور سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔

جموں و کشمیر کے رام گڑھ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر بھی شدید تنقید کی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راہل گاندھی سے سوال کیا کہ کیا وہ نیشنل کانفرنس کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں جس میں جموں و کشمیر کے لیے علیحدہ پرچم کی بات کی گئی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

لداخ غیر ملکی سیاحوں کی پہلی پسند، اسرائیلی سیاح ترتک جاتے ہیں - LADAKH IS TOURIST PLACE

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، کیا راہل گاندھی آرٹیکل 370 اور 35A کو واپس لانے اور جموں و کشمیر کو بدامنی اور عسکریت پسندی کے دور میں دھکیلنے کے نیشنل کانفرنس کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا کانگریس کشمیر کے نوجوانوں کی قیمت پر پاکستان سے بات کرکے دوبارہ علیحدگی کو فروغ دینے کی حمایت کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.