ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری - DODA ENCOUNTER SECOND DAY - DODA ENCOUNTER SECOND DAY

بھلیسہ کے کوٹا ٹاپ میں کل عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے بیچ تصادم ہوا تھا۔ اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ آج عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Doda encounter
ڈوڈہ انکاؤنٹر: سرچ آپریشن دوسرے دن میں داخل (تصویر: اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 9:18 AM IST

ڈوڈہ انکاؤنٹر: سرچ آپریشن دوسرے دن میں داخل (ای ٹی وی بھارت)

جموں: گندوہ ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن دوسرے دن میں داخل ہوگیا ہے۔ بدھ کی شام جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ سب ڈویژن کے کوٹا ٹاپ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کا ایک پولیس اہلکار اس تصادم میں زخمی ہوگیا، زخمی پولیس اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا جموں ڈویژن میں گزشتہ چار دنوں میں یہ چوتھا اور کل سے جموں ڈویژن کے ڈوڈہ علاقے میں دوسرا تصادم تھا۔ حکام کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 8 بجکر 20 منٹ پر بھلیسہ کے کوٹا ٹاپ علاقے سے فائرنگ کی اطلاع ملی جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ ایس او جی گندوہ کا کانسٹیبل فرید احمد (973/D) کرلو بھلیسہ میں آپریشن کے دوران زخمی ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر پولیس اور فوج کی چار آر آر کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے دوران ایس او جی کے ایک اہلکار کو گولی لگی، اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.