ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع انتظامیہ نے کی معمر شہری اور اس کے ذہنی طور معذور فرزند کی مدد - پلوامہ

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے پایر گاؤوں میں کسمپری کی زندگی گزار رہے معمر شہری عبد الغفار کو اولڈ ایج ہوم منتقل کرنے اور ان کے جسمانی طور ناخیز فرزند کا علاج کرانے کی یقین دہانی کی۔

ضلع انتظامیہ نے کی معمر شہری اور اس کے ذہنی طور معذور فرزند کی مدد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 8:20 PM IST

ضلع انتظامیہ نے کی معمر شہری اور اس کے ذہنی طور معذور فرزند کی مدد

پلوامہ (جموں کشمیر) : پلوامہ ضلع کے ہائیر گاؤں میں ایک معمر اور مفلس شہری اور اس کے ذہنی طور ناخیز فرزند کی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں بسر ہو رہی زندگی کے متعلق ای ٹی وی بھارت نے رپورٹ نشر کی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ایک ٹیم ان کے حالات معلوم کرنے کے لیے ہائر، پلوامہ روانہ کی۔ محکمہ سماجی بہبود کے ضلع آفسر نے دیگر افسران اور محکمہ صحت کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر بزرگ شخص گھر پہنچ ان کے حالات کا جائزہ لیا۔

سماجی بہبود کے افسران کے موجودگی میں دونوں کی طبی جانچ کی گئی اور اس موقع پر موجود گاؤں کے ذی عزت شہریوں کو معمر شہری اور اس کے فرزند کو حکومت کی جانب سے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ معمر شہری گزشتہ کئی برسوں سے علیل ہے اور وہ اپنے ناخیز فرزند کے ہمراہ محض ایک کمرہ میں رہائش پذیر ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ مقامی باشندے ان کے وقتا فوقتا مدد کرتے ہیں تاہم وہ امداد ناکافی ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہائیر گاؤں کے نمبردار غلام محمد بٹ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عبدالغفار بٹ نامی اس معمر شہری کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں اور عوام کی مدد کے سہارے ہی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، پلوامہ، اظہر امین نے بتایا کہ ڈی سی پلوامہ کی ہدایت پر انہوں نے علاقے کا دورہ کیا اور عبد الغفار بٹ کو درپیش مشکلات کا از خود مشاہدہ کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معمر شہری کو اس کی رضامندی کی صورت میں جلد ہی کسی اولڈ ایج ہوم میں منتقل کیا جائے گا جبکہ اسکے ذہنی طور معذور فرزند کا بھی حکومت کی جانب سے علاج و معالجہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Three Visually Impaired Brothers of Jammu: تین نابینا بچوں کے والدین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

واضح رہے کہ ہائیر گاؤں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے عبد الغفار اور اس کے دماغی طور کمزور فرزند کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سید عادل مشتاق کو اطلاع دی اور اس کی مالی امداد کی بھی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.