ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پولنگ عملے کو ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھیجنے کا عمل - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل ہوگی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ۔ ضلع کے چار مقامات سے پولنگ عملے کے ساتھ ساتھ پولنگ میٹریل پولنگ اسٹیشن کی جانب روانہ۔

پولنگ عملے کو ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھیجا گیا
پولنگ عملے کو ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھیجا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 4:38 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں کل سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع پلوامہ میں کل اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہاں ضلعے میں چار مقامات سے انتخابات سے منسلک سامان مع عملے کے پولنگ اسٹیشن کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

پولنگ عملے کو ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھیجا گیا (Etv Bharat)

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کل سات اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں پلوامہ بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر پلوامہ کی نگرانی میں آج پولنگ عملے کو میٹریل سمیت پولنگ اسٹیشن کی جانب روانہ کیا گیا اور ضلع پلوامہ کی چار نشستوں کے لئے ضلع کے چار مقامات پر پولنگ میٹریل کو تقسیم کیا گیا۔

ضلع پلوامہ میں ووٹ ڈالنے کے لئے لڑکوں کے ڈگری کالج کو منتخب کیا گیا جبکہ راجپورہ حلقہ کے لئے گرلز ڈگری کالج پلوامہ کو چنا گیا۔ اس کے علاوہ دو اور حلقے ہیں پانپور اور ترال جہاں انتخابات سے متعلق سارا میٹریل تقسیم کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 407637 ووٹروں ہیں جن کے لیے 481 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع پلوامہ میں کل 16 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ خصوصی پولنگ اسٹیشن میں گلابی پولنگ اسٹیشن، گرین پولنگ اسٹیشن، نیلا پولنگ اسٹیشن اور ریڈ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز سمیت ضلع بھر کے تمام علاقوں میں امن وامن بنائے رکھنے کے لئے سکیورٹی کے سارے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.