ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے نو اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Avalanche Warning جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے برف وباراں کی پیش گوئی کے پیش نظر جموں و کشمیر کے 9 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی۔ اس دوران لوگوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی۔

Etv Bharatdisaster-management-authority-issues-avalanche-warning-for-nine-districts-of-jammu-and-kashmir
جموں وکشمیر کے نو اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 5:19 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جموں و کشمیر کے نو اضلاع میں درمیانی درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔جمعہ کو جاری کردہ ایڈوائزری میں مخصوص علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جے کے ڈی اے کی ایڈوائزی کے مطابق، سطح سمندر سے 2200 میٹر کی بلندی پر مقامات میں اگلے 24 گھنٹوں کے درمیانے درجے کے برفانی تودہ گر آنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں میں بانڈی پورہ، گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، ڈوڈا، کشتواڑ، پونچھ، رامبن اور ریاسی شامل ہیں۔

حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفنای تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

اتھارٹی نے ہنگامی امداد کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے، جو مصیبت میں پڑنے والے افراد کے کام آسکے۔مقامی حکام اور ڈیزاسٹر ریس پانس ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جے کے ڈی ایم اے دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور کسی بھی برفانی تودے کے نتیجے میں ہونے والے واقعات کا انتظام کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: گلمرگ میں برفانی تودا گر آنے سے روسی اسکائیر ہلاک، 6 دیگر کو بچایا گیا

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 3 مارچ تک برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔اس دوران وادی کشمیر کا ہوائی و زمین ربطہ بھی منقطع ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.