سرینگر:۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد لکڑی کی تراش خراش کے فن، بالخصوص اخروٹ پر ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ اعزاز پدم شری سے سرفراز غلام نبی ڈار کو استقبالیہ دینا تھا۔
اپنی دستکاری کے لیے مشہور غلام نبی نے گزشتہ برسوں میں پذیرائی حاصل کی۔ سال 1984 میں اسٹیٹ ایوارڈ اور 1995 میں نیشنل ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں نے ناصرف ہندوستان بلکہ سرحد کے پار عراق، جرمنی اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں پذیرائی حاصل کی۔
سری نگر کے یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کے بعد دستکاری اور ہینڈ لوم کشمیر کے محکمہ نے صفاکدل علاقے سے پہلی کرافٹ سفاری شروع کی۔ اس میں سات دیگر کاریگروں کے ساتھ غلام نبی ڈار کو بھی دکھایا گیا۔ یہ کرافٹ سفاری کاریگروں کے پروفائل کو بڑھانے، خریداروں اور کاریگروں کے درمیان براہ راست روابط کو فروغ دینے، ان کے دستکاری کی مقبولیت فراہم فراہم کرنے اور دستکاروں سے براہ راست خریداری کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری
دستکاری اور ہینڈ لوم کشمیر کے ڈائریکٹر محمود شاہ نے ایوارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ نہ صرف غلام نبی ڈار جیسے دستکاروں کو پہچان دیتا ہے بلکہ کمیونٹی اور ریاست پر بھی مثبت عکاسی کرتا ہےجبکہ میڈیا سے بات کرتے غلام نبی شاہ نے پدمشری ایوارڈ نامزد کرنے پر مرکزی سرکار اور محمکمہ ہینڈی کرافٹس کا شکرایہ اداکیا