بارہمولہ :ڈائریکٹر انمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ کشمیر ڈاکٹر الطاف احمد لاوے نے ضلع بارہمولہ میں قائم دفتر کے کام کاج کا جائزہ لیا اور اپنے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔
اس دوران موصوف نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد ہے کہ بارہمولہ میں کام کاج کا جائزہ لینا تھا۔ہمارا محکمہ گزشتہ سالوں سے اچھا کام کر رہا ہے ۔ہم نے حکومت کی مختلف اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے اور اس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں ہم اور زیادہ اچھا کام کرنے والے ہے تاکہ عوام کو فائدہ ملے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بارہمولہ میں Mobile Veterinary Hospitals کی تین گاڑیاں ہیں اور ہمارے پاس بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ہے جو بارہمولہ کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں جاکے پولٹری یونٹس کا خیال رکھتی ہے۔اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں شر پسند عناصر نے کاٹ ڈالے پھل دار درخت - Apple Trees Chopped Down
ان کا مزید کہنا تھا کہ بارہمولہ ضلع کو Aspirational district کا درجہ دیا گیا ہے۔ ہم کو خوشی ہے کہ ہم Milk Surplus District ہے۔اس کے لئے میں اپنے محکمہ کے افسران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ہم کو امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہم اور چھا کام کرے گے اور لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔