ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے مٹن میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کی پریس کانفرنس - fire incident in annantnag

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 12:06 PM IST

جموں وکشیمر کے ضلع اننت ناگ میں آتشزدگی کے واقعہ میں تین مکان نذر آتش ہوگئے۔ مالکان کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اس پس منظر میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو نے ایک پریس کانفرنس کر کے واقعے تفصیلات بیان کی۔

اننت ناگ کے مٹن میں آگ کی واردات کے سلسلہ میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کی پریس کانفرنس
اننت ناگ کے مٹن میں آگ کی واردات کے سلسلہ میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کی پریس کانفرنس (Etv bharat)

اننت ناگ: ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو نے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 28 اور 29 جولائی کی شب کے دوران مٹن علاقہ میں کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے تین رہائشی مکان اور اناج کی ایک دکان نذر آتش ہوگئی۔ آتشزدگی کے واقعے میں مالکان کو کافی نقصان ہوا ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ آگ کشمیری پنڈت آنند جی رازدان کے گھر سے آگ نمودار ہوئی، جس نے شادی لال رازدان اور شام لال پٹوار کے قریبی گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا جس سے انہیں نقصان پہنچا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد اس کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے کاروائی شروع کی گئی۔
مزید پڑھیں: سرحدی ضلع پونچھ میں ایک عسکریت پسند حامی گرفتار
واقعے کے بعد ایف ایس ایل ٹیم حرکت میں آئی اور مقام واردات سے تمام ثبوت اکٹھے کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس کے سینئر افسران، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعہ کی وجہ منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مٹن تھانہ میں ایف آئی آر زیر دفعہ درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.