ETV Bharat / jammu-and-kashmir

معراج النبیﷺ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد - shrine of haji syed hassan simnani

ضلع پلوامہ کے پتی پورہ علاقے میں حاجی سید حسن سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کے آستان عالیہ پر مختلف علاقوں سے آئے سینکڑوں عقیدت مند تبرکات کی نشاندہی سے فیضیاب ہوئے۔

معراج النبیﷺ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 9:09 PM IST

معراج النبیﷺ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی معراج عالم کی نسبت سے نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و خانقاہوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس ضمن میں ضلع کے پتی پورہ علاقے میں حاجی سید حسن سمنانی کے آستان عالیہ پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے آئے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے دین اسلام نبی آخر الزماںﷺ کے تئیں اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

آستان عالیہ پر نماز جمعہ کے بعد تبرکات کی بھی نشاندہی کی گئی اور اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ عقیدت میں میں شامل مرد وزن، پیر و جواں نے اپنی اپنی مرادیں پانے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اوقات کمیٹی پتی پورہ کی جانب سے عقیدت مندوں کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے جبکہ زائرین کے لئے کھانے، پینے اور رات بھر قیام کے لیے بھی خصوصی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: "اننت ناگ، بابا حیدر ریشی کی درگاہ مذہبی یکجہتی اور ہم آہنگی کی عکاس

اس موقع پر پتی پورہ جامع مسجد کے امام و خطیب سمیع اللہ صوفی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’معراج النبی ﷺ کی نسبت سے ہی آج کی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس روز مسلمان خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے آسمانی سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ معراج النبیﷺ کی نسبت سے وادی کے طول و ارض میں بیشتر مساجد و خانقاہوں میں ختمات المعظمات، درود اذکار اور وعظ و تبلیغ کی مجالس آراستہ کی گئیں، جبکہ شب جمعہ کی نسب سے شب خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس نسبت سے وادی میں سب سے بڑی تقریب سرینگر کے درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں متعدد اضلاع سے آئے عقیدت مندوں نے اجتماعی مجالس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.