ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوراتری کے پہلے روز ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدتمندوں کی بھیڑ - Navratri 2024 - NAVRATRI 2024

Chaitra Navratri 2024 چیترا نوراتری ہر سال ہندو عقیدت مند مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ یہ نو روزہ تہوار ماں درگا اور ان کے نو اوتاروں کی پوجا کے ساتھ اختتام پذیر ہوتی۔

devotees-throng-mata-vaishno-devi-temple-on-the-first-day-of-navratri-2024
Etv Bharatنوراتری کے پہلے روز ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدتمندوں کی بھیڑ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 6:08 PM IST

نوراتری کے پہلے روز ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدتمندوں کی بھیڑ

جموں: چیترا نوراتری کے پہلے دن سے ہی ماتا ویشنو دیوی بھون میں شات چندی مہا یگییہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے عمارت کے احاطے میں منعقد ہونے والے مہا یگیہ کی تیاریاں کی ہیں۔ اس مہا یگیہ میں خصوصی ہون کیا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند بڑھ چڑھ کے حاضری دیتے ہیں۔

ہندو عقیدتمند چیترا نوراتری نو روزہ تہوار ماں درگا اور ان کے نو اوتاروں کی پوجا کے ساتھ مناتے ہے۔ اس بار یہ تہوار 17 اپریل کو رام نومی کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگی۔

جموں وکشمیر میں نوراتری کے موقع پر مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے روز کٹرا کی ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر ہزاروں عقیدت مندوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔
نوراتری کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر کٹرا میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں نوراتری کے سلسلے میں مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع ریاسی کے کٹرا کی ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو راترا کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نو راتری کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کی خاطر کٹرا میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے میں نگرانی کاعمل تیز کیا گیا ہے جبکہ کویک رسپونس ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں پولیس کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔

شرائن بورڈ نے نوراتری کے موقعے پر معذور عقیدت مندوں کو گھوڑا اور بیٹری کار مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نوراتری کے دوران ماں بھگوتی کے درشن کے لیے آئے گے۔ حالیہ بورڈ میٹنگ کے دوران شرائن بورڈ انتظامیہ نے سال بھر معذور عقیدت مندوں کو گھوڑے اور بیٹری کار سروس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ماتا ویشنو دیوی مندر میں نوراتری کے موقع پر عقیدت مندوں کی بھیڑ

شرائن بورڈ کے سی ای او انشول گرگ نے کہا کہ مقامی لوگوں کی تجویز کے پیش نظر بورڈ کی حالیہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں نوراتری کے بعد بھی شرائن بورڈ انتظامیہ معذور عقیدت مندوں کو مفت خدمات فراہم کرے گی۔ اس کے لیے معذور عقیدت مندوں کو اپنا معذور سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.