بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے بونہار میں ترقیاتی کمشنر مہنگا شرما نے ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے درمیان چیک تقسیم کیے۔ ایل جی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق آج ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کی مالی امداد پہنچائی گئیں۔ غور طلب ہے کہ بارہمولہ کے سرحدی علاقہ بونہار کے بوبھ تھا علاقے میں گزشتہ 31 جنوری کو ہوئے سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داروں کو مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔
ان کے ساتھ سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی اور ایس ڈی پی او اوڑی بی موجود تھے۔ متاثرہ کنبوں میں 55 لاکھ روپے کی چیک تقسیم کیے گئے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسی وقت ان حادثے کے شکار کنبوں کے لیے مالی امداد کا اعلان تھا۔ ایل جی کے اعلان کے پیش نظر متاثر کنبوں کے درمیان چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اراضی تنازعہ : گاندربل میں آپسی جھگڑے کے دوران معمر شہری ہلاک
مالی امداد کے علاوہ ڈی سی نے مستقبل میں حادثات کو روکنے کے لیے سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو بڑھانے پر زور دیا۔ ٹریفک انتظامیہ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اس کی مدد سے ہی سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔