ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی ای او بڈگام نے انتخابات کے پرامن انعقاد کےلئے تیاریوں کا لیا جائزہ - DEO Budgam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 9:42 AM IST

ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او)، بڈگام، اکشے لابرو نے اسمبلی انتخابات 2024 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈی ای او نے ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں انتخابات کے پرامن انعقاد سے متعلق جائزہ لیا۔ انہوں نے اضافی CAPF کمپنیوں کے لیے رہائش کے انتظامات کی نشاندہی پر زور دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

بڈگام : ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بڈگام، اکشے لابرو نے اسمبلی انتخابات 2024 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ اکشے لابرو کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ای او نے ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں پرامن انتخابات کےلئے اضافی CAPF کمپنیوں کی رہائش کی نشاندہی کی اور بہتر انتظامات کےلئے ہدایت دی۔
ڈی ای او نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فوری طور پر تمام نامزد عمارتوں میں مکمل انتظامات کئے جائے اور پولنگ عملے کےلئے رہائش و سیکوریٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے پولنگ عملہ کی بغیر کسی رکاوٹ تعیناتی، ٹرانسپورٹ اور روٹ پلان پر عمل درآمد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مقابلہ کرنے والے امیدوار کی سیکوریٹی کے بھی بہتر انتظامات کرنے کا حکم دیا۔
ڈی ای او نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کسی پریشانی کے بغیر انتخابی مہم چلانے کےلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اسمبلی حلقوں میں مقابلہ کرنے والے تمام امیدواروں کے لیے برابری کی جگہ کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی میں بغاوت، منڈیٹ نہ ملنے پر جنوبی کشمیر کے کئی لیڈر باغی - Revolt in PDP

اجلاس میں ایس ایس پی بڈگام، نکھل بورکر نے ضلع میں سیکوریٹی صورتحال اور فورسس کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی بڈگام معراج الدین شاہ، اے ایس پی، ایس ڈی ایمز و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.