ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق ایم ایل اے اعجاز احمد میر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے استعفیٰ دے دیا - former MLA Aijaz Mir quits PDP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 12:12 PM IST

former MLA Aijaz Mir quits PDP جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ایک اور دھکہ اس وقت لگا جب ایک سابق ایم ایل اے اور ضلعی صدر اعجاز احمد میر نے جمعہ کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ صرف ماہ اگست کے دوران ہی تقریباً ایک درجن لیڈرز محبوبہ مفتی کی قیادت والی پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

شوپیان: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے وچی شوپیان، اعجاز احمد میر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ کا اعلان اپنے آبائی علاقے زینہ پورہ شوپیان میں منعقدہ ورکرز کنونشن کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔ انہوں نے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔

اعجاز میر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے نامزد کیے گئے امیداورں کی لسٹ سامنے آنے کے بعد پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ اعجاز میر نے جو ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی اور کو ٹکٹ دیے جانے کی خبر نے مجھے حیرت میں ڈال دیا، کیونکہ پارٹی نے اس سلسلہ میں میرے ساتھ کوئی مشورہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے حلقہ میں ایک پارٹی کنونشن میں تھے، اس دوران اطلاع ملی کہ پارٹی نے کسی اور کو امیدوار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی اور کو ٹکٹ دینے سے پہلے پارٹی کو مجھ سے مشورہ کرنا چاہئے تھا اور مجھے اعتماد میں لینا تھا۔ انہوں نے پارٹی کے رویہ کو ذلت آمیز قرار دیا اور کہا کہ انسان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ذلت برداشت نہیں کر سکتا، اسی لیے میں نے پی ڈی پی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انتخاب ضرور لڑیں گے، لیکن حتمی فیصلہ اپنے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں گے۔ اعجاز میر نے بتایا کہ ٹکٹ دینے کا حق پارٹیوں کے بجائے عوام کا ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ عوام مجھے ووٹ دے کر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس نیشنل کانفرنس اتحاد سے جموں کشمیر میں پی ڈی پی کا شیرازہ بکھر رہا ہے - PDP

واضح رہے کہ پی ڈی پی نے وچی علاقے سے غلام محی الدین وانی اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.