ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پتھراؤ کے واقعات میں کمی اور تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں امن و امان کی عکاس: پولیس چیف - DGP R R Swain - DGP R R SWAIN

جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کے حوالہ سے درپیش خدشات اور ان سے نمٹنے کے پولیس کے عزم سے متعلق ڈی جی پی آر آر سوین نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

پولیس چیف، آر آر سوین، جموں میں پریس کانفرنس کے دوران
پولیس چیف، آر آر سوین، جموں میں پریس کانفرنس کے دوران (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 9:30 PM IST

Updated : Jul 3, 2024, 9:37 PM IST

جموں: جموں کشمیر پولیس چیف، آر آر سوین نے سرمائی دارالحکومت جموں میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر میں چار برسوں سے امن برقرار ہیں، دوکانیں کھلی ہیں بازاروں میں رونق ہیں، سیاح ہر جگہ پر امن ماحول میں گھوم رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سے چار برسوں میں پتھراؤ، عسکری صفوں میں مقامی نوجوانوں کی شرکت اور عسکری واقعات میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے وادی میں دکانیں کھلی ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

پولیس چیف، آر آر سوین، جموں میں پریس کانفرنس کے دوران (ETV Bharat)

ڈی جی پی سوین نے کہا کہ غیر ملکی عسکریت پسند مسلسل خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ تین، چار برسوں کے دوران سیکورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے جو روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ ڈی جی پی کے مطابق ’’عسکریت پسندی کے خطرات موجود ہونے کے باوجود سیکورٹی ایجنسیز اور امن و امان کی ہی بالا دستی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’امن و امان بگاڑنے کے حوالہ سے داخلی طور سے زیادہ باہری خطرات ہیں اور دشمن ہمیشہ یہاں (جموں کشمیر) میں دہشت گردوں کو بھیجنے کی کوشش میں ہے۔‘‘

پولیس چیف نے داخلی خطرات کو بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بعض شر پسند عناصر دشمن سے مل کر یہاں امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان کے خلاف ایک منظم کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کے سخت اقدامات سے ان سبھی خطرات سے نمٹا جا رہا ہے اور این آئی اے اور ایس آئی اے جیسی ایجنسیز گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہیں جس کی بدولت عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ حالیہ منتخب ہوئے لوک سبھا انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے آر آر سوین نے کہا: ’’حالیہ انتخابات میں ووٹروں کی بڑھتی تعداد ایک قابل ذکر تبدیلی ہے، جو بہتر سیکورٹی کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے کیا لائن آف کنٹرول کا دورہ - Army Chief LoC Visit

Last Updated : Jul 3, 2024, 9:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.