ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گجر بستی گلشن پورہ سڑک کا افتتاح، عوام میں خوشی - گجر بستی گلشن پورہ

Gujjer Basti Gulshanpora Tral road ترال کے دور دراز علاقہ گجر بستی گلشن پورہ رابطہ سڑک کی تجدید و مرمت کا کام مکمل ہوا ہے۔ ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے آج اس رابطہ سڑک کا باضابطہ طور افتتاح کیا۔

ddc member aripal inaugurates Road for gujjer basti gulshan pora tral
گجر بستی گلشن پورہ سڑک کا افتتاح، عوام میں خوشی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 6:24 PM IST

گجر بستی گلشن پورہ سڑک کا افتتاح، عوام میں خوشی

ترال( پلوامہ) : ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے آج گجر بستی گلشن پورہ کی سڑک کا افتتاح کیا۔ یہ سڑک تقریبا چھ کروڈڑ کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے۔افتتاحی تقریب میں محکمہ آر اینڈ بی کے عہیدیداروں کے علاوہ مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

وہیں مقامی لوگوں نے اس حوالے سے بتایا کہ سڑک کی تعمیر وتجدید ایک دیرینہ منگ تھی اور اس سڑک سے کئی دیہات کو رابطہ سہولیات فراہم ہوں گی۔ اس دوران منظور گنائی نے بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اسے ایک وسیع آبادی کو راحت ملے گی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی ممبر نے دعوی کیا کہ ان کے دور میں آری پل علاقے میں بہت سے تعمیراتی پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ، بجلی، اور سڑک رابطوں کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو فائدہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ آج گجر بستی گلشن پورہ کو سیاحتی نقشے پر لایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ترال: گجر بستی گلشن پورہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

منظور گنائی نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی پُرانی پارٹیوں نے کشمیری قوم کا استحصال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے لوگ تبدیلی چاہتے ہے، اس لیے آنے والے انتخابات میں لوگ نئے سیاسی رہنماؤں کو ووٹ دیں کر کامیاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.