ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے ناگہ بل اور ماچھہامہ میں گرام سبھاؤں کا اہتمام - DDC Chair Gram Sabha

ضلع پلوامہ کے ترال کے ناگہ بل اورماچھہامہ میں ڈی ڈی سی کے رکن ڈاکٹر ہربخش سنگھ کی نگرانی میں گرام سبھاوں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعے پر انہوں نے مقامی باشندوں کی شکایت سے سنیں۔ انہوں نے مقامی باشندوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترال کے  ناگہ بل اور ماچھہامہ میں گرام سبھاوں کا اہتمام
ترال کے ناگہ بل اور ماچھہامہ میں گرام سبھاوں کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 1:18 PM IST

ترال کے ناگہ بل اور ماچھہامہ میں گرام سبھاوں کا اہتمام (etv bharat)

ترال: ڈی ڈی سی کے رکن ڈاکٹر ہربخش سنگھ کی صدارت میں آج ترال کے ناگہ بل اور ماچھامہ علاقوں میں خصوصی گرام سبھا پروگراموں کا اہتمام ہوا۔ اس دوران مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور مقامی لوگ موجود تھے۔ گرام سبھا پروگراموں میں مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام جلد سے جلد شروع کیے جائیں۔

اس پر ڈی ڈی سی ممبر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے تال میل سے زمینی سطح پر ترقیاتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے چھتروگام کے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں بھی عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال سب ڈسٹرکٹ سپتال میں بلاک ڈرگ اسٹور کا افتتاح

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے پی آر آئی فنڈس میں پچیس فیصد کمی سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے کیونکہ اسے زمینی سطح پر تعمیر و ترقی کی رفتار کم ہوسکتی ہے۔ اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ اس بارے میں ایل جی انتظامیہ از سر نو غور کریں۔واضح رہے کہ ان دونوں ترال کے مختلف علاقوں میں اگلے مالی سال کے لیے پلان مرتب کیا جا رہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.