رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے اکھڑہال علاقے میں دوران شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں تین بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔اس واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ کے افسران اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔
دلدوز واقع کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار اکھڑال،ایس ڈی پی او بانہال اجے ،پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر رامبن چودھری بصیر الحق کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن ہربنس لعل ، ڈی ڈی سی چئیرپرشن ڈاکٹر شمشاد شان اور عالم دین مفتی نظیر احمد بھی موقع پر پہنچے ۔انہوں نے اس واقعے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ای ڈی سی رامبن اور ڈی ڈی سی چئر پرسن نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی ہر مکن مدد کی جائے گی۔
فی الحال ضلع انتطامیہ رامبن کی طرف سے متاثر کنبے کو اس واقعے میں ہلاک شدگان کے لئے تجہیز و تکفین کیلئے کچھ نقدی رقم دی ۔اس کے علاوہ راشن اور ضروریات زندگی کی عبوری امداد فراہم کی گئی ۔ اس دوران سماجی تنطیم بانہال والیتیرس کے رضاکاروں نے متاثرہ کنبے کو امداد کے طور پر راشن اور بسترے وغیرہ کی امداد پہنچائی ہے
واجح رہے کہ گزشتہ روز رام بن کے اکھڑیال تحصیل کے تجنیہال علاقے میں دوران شب ایک تین منزلہ مکان میں آگ بھڑکی جس کے نتیجے میں مکان میں سوئی تین بہنیں جھلس کر لقمہ اجل بن گئیں۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں مکان کی تیسری منزل کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پرھیں:رامبن علاقہ میں المناک آگ کی واردات پر میرواعظ کشمیر کا اظہار افسوس
رامسو میں فائر بریگیڈ اسٹیشن نا ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں نے آتشزدگی پر خود ہی قابو پانے کی کوشش کی ۔مقامی باشندوں نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی۔اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
اس