گاندربل: گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنر شیام بیر نے پیرکو شری امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں بالتل میں کمپ میں کیے جارہے انتظامات کے حوالہ سے متعلقہ علاقے کا دورہ کیا۔ایک جائزہ مٹینگ کی بھی صدارت کی۔ مٹینگ میں متعلقہ محکموں کے علاوہ یاتریوں کو خدمات فراہم کرنے والوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کی جس میں بہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانا اور ان خدمات کے عوض دی جانے والی ریٹ بھی مقرر کیے۔
ڈی سی نے مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی۔ سونمرگ میں اسٹیک ہولڈرز نے کمشنر موصوف کو اپنی قیمتی تجاویز پیش کیے اور یاترا کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی ، ایس ڈی ایم کنگن سی پی او سی اے ایچ او ، اسٹنٹ لیبر کمشنر ، اے آرٹی او، اور دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران ۔ میٹنگ کے فوراً بعد، ڈی سی نے دیگر افسران کے ساتھ بالتل کا بھی دورہ کر کے وہاں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاترا 2024 پر قومی سطح کی جائزہ اور منصوبہ بندی میٹنگ
انہوں نے متلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ ضروری خدمات جیسے پانی کی خراب پائپ لائنوں کی مرمت ، بجلی کی ترسیلی نظام، بیت الخلا کی سہولیات، کواٹروں کی مرمت ، ٹو اسٹینڈ کی باڑ لگانا، ٹوٹریک کی تعمیر و تجدید، پارکنگ ایریاز ، یا تر اٹریک کے ساتھ ریلنگ، کی بر وقت تکمیل اور خراب موسم کے دوران یا تریوں کی حفاظت پر زور دیا۔