ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام کے سبھی میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا حکم - ڈی سی بڈگام این سی او آر ڈی میٹنگ

Budgam NCORD meeting: ڈی سی بڈگام نے انیسویں این سی او آر ڈی میٹنگ کی صدارت کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان کو قابو کرنے کے لیے ضلع بھر میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ جدید تکنیک بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔

بڈگام کے سبھی میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا حکم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 2:29 PM IST

بڈگام کے سبھی میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا حکم

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر اکشے لابرو نے ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی کے ہمراہ ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں انیسویں این سی او آر ڈی NCORDمیٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس کی شروعات میں اے ڈی سی بڈگام معراج الدین شاہ نے سابق این سی او آر ڈی میٹنگ میں طے شدہ مختلف محکموں کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کے بارے میں ڈی سی کو آگاہ کیا۔

بڈگام میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو روکنے میں براہ راست ملوث تمام محکموں کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈی سی نے گراس روٹ لیول پر اس بدعت کو روکنے کے لیے ضلع کے تمام علاقوں میں منشیات کے خلاف جارحانہ بیداری مہم چلانے پر زور دیا۔ تمام میڈیکل اسٹورز پر 100 فیصد سی سی ٹی وی کی تنصیب پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر بڈگام کو ہدایت کی کہ وہ میڈیکل سٹورز کے ذریعے سائیکو ٹراپک ادویات کی فروخت کے ریکارڈ کو لازمی برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے میڈیکل سٹورز کی 98 فیصد سی سی ٹی وی کوریج حاصل کرنے پر اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر اور ریونیو حکام کو سراہا۔

مزید پڑھیں: ڈی سی بڈگام کا ڈھول نگاڑے بجا کر کیا گیا استقبال

ایس ڈی ایمز کو ہدایت دی گئی کہ وہ سب ڈویژن سطح پر پولیس اور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ تمام علاقوں میں بیداری کو تقویت دی جائے۔ ایس ایس پی بڈگام نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور اس بدعت کو روکنے کے لیے سخت چوکسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے منشیات کی فراہمی کے لیے نئے طریقے استعمال کرنے والے تاجروں کے بارے میں خبردار کیا۔ متعلقہ افراد کو منشیات کے عادی لوگوں کی مشاورت، کاؤنسلنگ کے لیے ضروری ادویات اور مشینری کی خریداری کی ہدایات بھی دی گئیں۔ اجلاس میں ایس ڈی ایمز، کالجز کے پرنسپلز، ای ٹی او، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر، ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.