ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی سی بڈگام اورایس ایس پی نے مشترکہ طور پرماتا کھیر بھوانی کو جانے والے قافلے کو روانہ کیا - Mata Kheer Bhawani Yatra 2024 - MATA KHEER BHAWANI YATRA 2024

بڈگام ضلع میں ڈی سی اکشے لابرو اور ایس ایس پی نکھل بورکر نے مشترکہ طور پر ماتا کھیر بھوانی میلے کو جانے والے قافلے کو شیخ پورہ میں واقع پنڈت کالونی سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ڈی سی بڈگام اورایس ایس پی نے مشترکہ طور پرماتا کھیر بھوانی کو جانے والے قافلے کو روانہ کیا
ڈی سی بڈگام اورایس ایس پی نے مشترکہ طور پرماتا کھیر بھوانی کو جانے والے قافلے کو روانہ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 4:53 PM IST

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ڈپٹی کمشنر اکشے لابرو نے ایس ایس پی بڈگام نکھل بورکر کے ساتھ شیخ پورہ کے پنڈت کالونی سے گاندربل کے تلمولا میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر کے لئے جانے والے یاتریوں سے بھری بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ڈی سی بڈگام اورایس ایس پی نے مشترکہ طور پرماتا کھیر بھوانی کو جانے والے قافلے کو روانہ کیا (etv bharat)

ڈی سی نے میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور عقیدت مندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، ڈی سی نے گاندربل کے تلمولہ میں ماتا کھیر بھوانی جے مندر اور ٹکر کپواڑہ میں میلہ کی تقریبات میں شامل ہونے والے تمام یاتریوں کو آرام دہ سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی سی نے ٹرانسپورٹ سمیت ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندربل اور کپواڑہ اضلاع میں دونوں مذہبی مقامات سے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے اس مقدس یاترا کے لیے عقیدت مندوں کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تولہ مولہ گاندربل میں کھیر بھوانی میلہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ضلع گاندربل میں یاترا کا آغاز بڑے پیمانے پر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔مقامی باشندے جوش و جذبے سے لبریز تھے۔ مرکزی اجتماع آج 14 جون 2024 کو زیشت اشٹمی کے مبارک موقع پر تلمولہ (گاندربل) میں ہوگا۔اس دوران گاندربل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.