ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دارالعلوم نورالسلام ترال میں پندرہ حفاظ کی دستاربندی - DARUL ULOOM NOOR UL ISLAM TRAL

جموں و کشمیر کے ترال میں مدرسہ دارالعلوم نور السلام میں منعقدہ تقریب میں 15 حفاظ کی دستاربندی کی گئی۔

دارالعلوم نورالسلام ترال میں پندرہ حفاظ کی دستاربندی
دارالعلوم نورالسلام ترال میں پندرہ حفاظ کی دستاربندی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2024, 10:55 PM IST

سری نگر : کشمیر کے معروف دینی مدرسہ دارالعلوم نور السلام ترال میں 13 دسمبر بروز جمعہ کو ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ادرے کے ان پندرہ طلبا کی دستار بندی کی گئی جنہوں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے۔ حفاظ کی دستاربندی وادی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا محمد رحمت اللہ میر قاسمی نے کی۔

دارالعلوم نورالسلام ترال میں پندرہ حفاظ کی دستاربندی (Etv Bharat)

نماز جمعہ سے قبل مولانا محمد رحمت اللہ میر قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے امت پر زور دیا کہ وہ قرآن کے حقوق ادا کریں کیونکہ ’’قرآن شریف مومنوں کےلئے نسخہ کیمیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’قرآن کریم ساری انسانیت کے لئے کتاب ہدایت اور رحمت ہے۔ قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو اپنے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں۔ قرآن مجید وہ کتاب ہے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کا حل قرآن میں تلاش کریں اور قرآنی تعلیمات پر عمل کو اپنا نصب العین بنائیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیاب و بامراد ہوسکیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام - CRPF ORGANISED FREE MEDICAL CAMP

اس موقع پر مہتمم مولوی قطب الدین نے بتایا کہ دارلعلوم نور السلام برسوں سے اسلام کی آبیاری کے لیے کام کررہا ہے اور آج پندرہ حفاظ کی دستار بندی اس بات کا غماز ہے کہ ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس موقع پر مفتی محمد عابد، مفتی محمد عباس اور دیگر علمائے کرام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.