ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پانی کی قلت سے ہزاروں کنال زرعی زمین کو نقصان

Farmers React شوپیان ضلع سے 15 کلومیٹر دور تلرن علاقے کو پانی فراہم کرنے والی ندی حالیہ برفباری و بارش کی وجہ متاثر ہو گئی۔ اس کی وجہ سے پورے گاؤں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ ہے۔ پورا علاقہ زرعی پیداوار پر منحصر ہے۔ اس سے کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

پانی کی قلت سے ہزاروں کنال زرعی زمین کو نقصان
پانی کی قلت سے ہزاروں کنال زرعی زمین کو نقصان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 2:19 PM IST

پانی کی قلت سے ہزاروں کنال زرعی زمین کو نقصان

شوپیان: ضلع شوپیان کے تلران اور اس سے متصل علاقوں کے کاشتکاروں نے بتایا کہ ان کا روزگار براہ راست آبپاشی کی نہر پر منحصر ہیں۔ وہ پریشان ہیں کہ پانی کے بغیر وہ باغبانی اور زراعت کے کاموں کو کیسے انجام دیں گے۔ ندی خراب ہونے سے ہزاروں کنال اراضی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہیں لوگوں نے بتایا کہ اگر علاقے میں کوئی آگ کی واردت پیش آتی ہے تو پانی نہ ہونے کی وجہ سے اس پر قابو پانا مشکل ہو سکتا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار اعلیٰ حکام سے اس حوالہ سے بات کی تاہم ان کی طرف کوئی غور نہیں کیا جارہا ہے اور ان کے مطالبات کو رد کر دیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مقامی باشندوں نے آج اپنے علاقے تلرن میں ایک احتجاج بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں برفباری: اب وقت سے پہلے میوہ باغات میں شگوفے نکلنے کے امکانات کم ہوئے ہیں

ادھر متعلقہ محکمہ کے ایکزن نے اگرچہ علاقے میں از خد جائزہ لینے کے پہنچ گئے تاہم وہ لوگوں کو مطمئن نہ کرسکے، ساتھ ہی انہوں نے صحافیوں سے اس مسلئہ پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ مقامی باشندوں نے ڈپٹی کمشنر شوپیان اور گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ جلد از جلد اس علاقے کو پانی فراہم کیا جائے تاکہ ان کے مال و مویشی بچ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.