بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ستراہ اکتوبر کو سی آر پی ایف کی ایک ٹرک کھائیگام علاقے میں سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں 12 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ان 12 زخمی سیکورٹی اہلکاروں میں سے ایک نے آج صبح سرینگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک ٹرک جس میں درجنوں اہلکار سوار تھے، جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھائیگام علاقے میں سڑک سے پھسل گیا، جس کے نتیجے میں 12 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔کچھ شدید زخمی اہلکاروں کو سری نگر کے مضافات میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے تصدیق کی کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک جس کی شناخت بیکاس اورین کے نام سے ہوئی ہے ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ان کی لاش کو ہوائی جہاز کے ذریعے آبائی ریاست پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں نامکمل میکڈمائزیشن کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ 20 ستمبر کو بڈگام ضلع کے بریل گاؤں میں سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار فوت ہو گئے تھے جبکہ دیگر 30 زخمی ہو گئے تھے۔