پلوامہ (جموں کشمیر) : سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 182بٹالین نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں طالبات کے لیے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والی چھ ٹیموں نے شرکت کی۔ سی آر پی ایف افسران کا کہنا ہے کہ عوام کو راحت پہچانے کے لئے جہاں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں سویک ایکشن پروگرام کے تحت کھیل مقابلوں کو انعقاد کر کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب سی آر پی، وادی بھر میں امن و امان بنائے رکھنے کے لئے ہمیشہ مستعد رہتی ہے۔
پروگرام میں سی آر پی ایف افسران کے علاوہ محکمہ کھیل کود کے ملازمین اور اسکولی عملہ بھی موجود رہا۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر، دیپک دھونڈیال نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لینے جسمانی اور ذہنی تندرستی بھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے طالبات کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں: لاسی پورہ، پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
ادھر، والی بال ٹورنامنٹ میں شریک مقامی طالبات نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے انہیں اپنی صلاحیت کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس جاری رکھے جانے کی گزارش کی۔ جبکہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے عوام کے ساتھ بہتر تعلق قائم رکھنے کے غرض سے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کا انعقاد کی یقین دہانی کی۔