ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ُFree medical camp in tral ضلع پلوامہ کے ترال کے دور دراز علاقے میں واقع برن پتھری ناگیل میں سی آر پی ایف 130 اور 180 بٹالینز کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔مقامی باشندوں کے درمیان ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔

ترال میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
ترال میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 7:50 PM IST

ترال میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

پلوامہ:سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کے 180 اور 130 بٹالین کی جانب سے آج مشترکہ طور پر مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیرت کے ضلع ترال کے برن پتھری ناگبل ترال میں ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ طبی کیمپ میں شرکت کی ۔

مفت طبی کیمپ میں مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کی طبعی جانچ کی گئی، جبکہ ان میں ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔اس دوران مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کیمپ میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ افیسر ستیش کمار، سی او 130 بٹالین راجیو یادو اور دیگر آفیسران موجود رہے۔ کیمپ کے دوران مقامی لوگوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کو کافی حد تک فائدہ ملا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے تاکہ ضرورت مندوں کو راحت ملے۔

یہ بھی پڑھیں:بارامولہ میں چنار شجرکاری پروگرام کا انعقاد

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے شبیر احمد نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ برن پتھری جیسے علاقوں میں لگانا ایک خوش آیند بات ہے کیونکہ یہاں پسماندہ لوگ رہتے ہیں۔ان لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے ہیں وہ بازار سے ادویات خرید سکے ۔اءسے لوگوں کے لیے یہ کیمپ امید کی کرن ہوتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.