پلوامہ: ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز مقامی کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہیں۔
اسی کڑی کے تحت سی آر پی ایف نے شہید نصیر احمد راتھر کی یاد میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے 6 ٹیموں نے ناک آؤٹ کی بنیاد پر حصہ لیا۔
قبل ازیں سی آر پی ایف نے ضلع پلوامہ کے ٹہاب، لاسی پورہ اور گڈورہ علاقے میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا، تاکہ علاقے کے مقامی نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔
شہید نصیر احمد میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہائیر سیکنڈری منگہامہ اور ہائیر سیکنڈری پلوامہ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ایچ ایس منگہامہ نے شہید نصیر احمد راتھر والی بال ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل 3 پوائنٹس سے جیت لیا۔
مزید پڑھیں: لاسی پورہ، پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
کھلاڑیوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ضلع کے مقامی کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم ہو رہا ہے اور یہ کھلاڑیوں کے لیے کافی سود مند ثابت ہوگا