ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سی آر پی ایف نے کیا منڈی، پونچھ میں طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 4:11 PM IST

CRPF organised free medical camp in mandi Poonch منڈی کے اڑائی گاؤں میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقدہ مفت طبی کیمپ میں درجنوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

سی آر پی ایف نے کیا منڈی، پونچھ میں طبی کیمپ کا انعقاد
سی آر پی ایف نے کیا منڈی، پونچھ میں طبی کیمپ کا انعقاد
سی آر پی ایف نے کیا منڈی، پونچھ میں طبی کیمپ کا انعقاد

پونچھ (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی علاقے کے دور دراز اور پسماندہ گاؤں اڑائی میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 38 بٹالین کے زیر اہتمام ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ طبی کیمپ میں اڑائی سمیت ملحقہ دیہات سے آئے درجنوں افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں موجود سی آر پی ایف کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کو طبی مشوروں سے بھی نوازا جبکہ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔

محمد اسلم تانترے نامی ایک مقامی سابق سرپنچ نے بتایا کہ ٹھنڈ کے باوجود سینکڑوں افراد میڈکل کیمپ میں طبی معائینہ کی غرض سے حاضر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہواؤں کے باوجود مریضوں نے قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کیا جن میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ اس طرح کے کیمپس سے غریب عوام کو کافی حد تک راحت پہنچتی ہے، سابق سرپنچ نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

سی آر پی ایف 38 بٹالین کے انچارج کمانڈنگ آفیسر، ہزاری لال نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ سویک ایکشن پروگرام کے تحت غریب عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے ہی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے نوجوانوں کے لیے عنقریب ہی کھیل کود کے حوالہ سے بھی سرگرمیاں شروع کی جائیں گیں۔

مزید پڑھیں: AYUSH Medical Camp Held In Poonch: پونچھ میں آیوش میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.