گاندربل: تولہ مولہ گاندربل اگر چہ سنٹرل یونورسٹی کی سنگ بنیاد 2009 میں رکھی گئی، تاہم ناقص اراضی کی وجہ سے ابھی تک اس سنٹرل یونورسٹی کو تعمیر کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں سنٹرل یونورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونورسٹی میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ جو اراضی ہمیں موصول ہوئی تھی وہ بنی ہے، جو ہمیں فنڈس واگزار ہوئے تھے ان فنڈس سے یونیورسٹی کو تعمیر کرنا مشکل تھا۔
اب ہم نے نئے ٹیم کو طلب کر کے اس کے لئے ایک نیا ڈی پی آر بنایا ہے اور ہم نے وہ وزرات تعلیم کو بھیجا ہے، جس کے لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 500 کروڑ ہے۔ جونہی یہ فنڈس ہمیں واگزار ہوں گے تو تولہ مولہ کیمپس کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔ اگلے تین سالوں میں ہماری کوشش یہی رہے گی کہ سنٹرل یونیورسٹی میں تعمیر کے کام کو مکمل کیا جائے۔
اس دوران شاہد رسول نے کہا کہ امسال سنٹرل یونیورسٹی میں تعمیراتی کام جاری ہے اور ہماری کوشش یہی ہے کہ جلد سے جلد تولہ مولہ کیمپس سنٹرل یونیورسٹی میں تعمیر کا کام مکمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں تولہ مولہ کیمپس میں تعمیراتی کام میں ہم نے کافی پیش رفت کی ہے اور آنے والے مہینوں میں زیر تعمیر سائنس بلاک کام مکمل ہوگا۔ جونہی اس کا کام پائے تکمیل تک پہنچے گا، تو ہم وہاں پر محکموں کی منتقلی کریں گے۔
ڈاکٹر شاہد روسل نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ہم نے ان کی رہائش کا بھی عارضی انتظامات کر رہے ہیں، تاکہ ان کو کوئی بھی پریشانی لاحق نہ ہو۔ جلد ہی ہم ہاسٹل کا کام بھی شروع کر رہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سیکریٹری نے ون اسٹاپ کرائسز سنٹرکا دورہ کیا
- سنٹرل یونیورسٹی کے لیے اراضی فراہم کرنے والے سرکاری نوکری کے منتظر
وہیں اس حوالے سے مقامی باشندوں نے بھی سنٹرل یونیورسٹی تولہ مولہ کیمپس کو جلد از جلد تعمیر کرانے کے لئے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تعمیر ہونے سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔