ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ ہسپتال میں کریٹیکل کیئر یونٹ کے تعمیری کاموں کا آغاز - Pulwama Hospital

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

ضلع پلوامہ میں واقع ہسپتال کے کریٹیکل کیئر بلاک کے کاموں کا آعاز ہوگیا ہے اور تعمیری سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ پلوامہ ہسپتال میں کریٹیکل کیئر بلاک کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 فروری 2024 کو رکھا تھا۔

پلوامہ ہسپتال میں کریٹیکل کیئر یونٹ کے تعمیری کاموں کا آغاز
پلوامہ ہسپتال میں کریٹیکل کیئر یونٹ کے تعمیری کاموں کا آغاز (ETV Bharat)

پلوامہ : وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 فروری کو جموں و کشمیر میں 350.25 کروڑ روپے کے 13 اہم طبی نگہداشت کے منصوبوں کا ورچول سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ان میں سے ایک پلوامہ میں 50 بستروں والے CCBUs کے تعمیری کاموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پی ایم ABHIM اور ECRP کے تحت منظور شدہ، اہم طبی نگہداشت یونٹ ضلع اور اس سے ملحقہ اضلاع کے مریضوں کو ہنگامی، سرجیکل اور انتہائی نگہداشت کی خدمات فراہم کریں گے۔

ضلع اسپتال پلوامہ میں او پی ڈی مریضوں کا ہجوم رہتا ہے جبکہ ضلع پلوامہ، شوپیان، بڈگام اور اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تقریباً 2000 مریض زیرعلاج ہیں۔ کریٹیکل کیئر بلاک کی تکمیل سے ہسپتال انتظامیہ کو یونٹ میں ایمرجنسی مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

سماجی کارکن مزمل منظور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کریٹیکل کیئر بلاک کے پراجیکٹ پر تعمیراتی کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ یہ ضلع اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ضلع اسپتال پلوامہ ہر وقت مریضوں سے بھرا رہتا ہے جن میں ایمرجنسی مریض بھی شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ہسپتال انتظامیہ کو ضرورت مند مریضوں کا بہتر طریقے سے علاج کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Major Orthopedic Surgery at DH Pulwama ضلع ہسپتال پلوامہ میں چار گھنٹہ طویل آرتھوپیڈک سرجری انجام دی گئی

پروجیکٹ کے سائٹ انجینئر شاہد احمد نے کہاکہ 50 بستروں پر مشتمل کریٹیکل کیئر بلاک وادی میں مناسب موسمی حالات کے تحت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.