جموں: جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر رمن بھلا نے کہا کہ انتخابی بانڈ اسکیم کا بنیادی فائدہ بی جے پی ہے نے بانڈ کے عطیات کا 55 فیصد وصول کیا ہے۔وہ خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی اس بات سے پریشان ہے کہ اگر عطیہ دہندگان کے بارے میں معلومات عام ہو جاتی ہیں تو منتخب کارپوریٹس کے ساتھ اس کے روابط کے پردہ فاش ہو نے خدشہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایس بی آئی نے سپریم کورٹ سے 30 جون 2024 تک مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس بی آئی کا سپریم کورٹ میں انتخابی بانڈ دینے والوں کے نام دینے کی آخری تاریخ 13 مارچ سے 30 جون تک بڑھانے کے لیے عرضی دائر کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بی جے پی حکومت بہت کچھ چھپانا چاہتی ہے۔ آج کل بینکوں کے تمام ریکارڈ کمپیوٹر میں درج ہیں۔ اس لیے ان ریکارڈوں کو نکالنے میں منٹوں کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی امیٹھی سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گے: یوپی کانگریس رہنما
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وقت مانگنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایس بی آئی انتخابات سے پہلے بی جے پی کو بے نقاب ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انتخابی بانڈ ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔